13 جون 2025 - 12:19
لیفٹیننٹ جنرل سلامی اور ان کے رفقائے کار کی شہادت پر سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کا تعزیتی بیان

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ڈاکٹر حسین سلامی کی شہادت جاری کردہ تعزیتی پیغام میں کہا: "اس مومن، بہادر، بصیر اور مجاہد کمانڈر ـ جنہوں نے اپنی پوری زندگی اسلام، انقلاب اور عظیم ایرانی قوم کے اصولوں کے لیے وقف کر دی ـ کا روشن اور قابل فخر مشن، اب سپاہ پاسداران کے ذریعے پہلے سے زیادہ طاقت کے ساتھ جاری رہے گا۔ ایران اور ایرانیوں کے حلفیہ دشمنوں کے غلط اندازوں اور جرائم کا جواب ضرور دیا جائے گا، اور وہ سخت اور پشیمان کر دینے والے انتقام کے منتظر رہیں"۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے اپنے کمانڈر انچیف لیفٹیننٹ جنرل حسین سلامی کی شہادت کے سلسلے میں تعزیتی پیغام جاری کیا ہے اور کہا ہے: جرائم پیشہ صہیونی ریاست، جس نے وائٹ ہاؤس کی مکمل اطلاع کے ساتھ، کئے ہوئے اپنے اس جرم کی بھاری قیمت ادا کرنا ہوگی۔ 

بسم اللہ الرحمن الرحیم
مِنَ الْمُؤْمِنِینَ رِجالٌ صَدَقُوا ما عاهَدُوا اللّهَ عَلَیْهِ فَمِنْهُمْ مَنْ قَضى نَحْبَهُ وَ مِنْهُمْ مَنْ یَنْتَظِرُ وَمَا بَدَّلُوا تَبْدِیلاً

"مومنوں میں سے کچھ ایسے مرد ہیں جنہوں نے اللہ سے کیے ہوئے اپنے عہد کو سچا کر دکھایا۔ تو ان میں سے بعض نے اپنی نذر پوری کر دی، اور بعض انتظار کر رہے ہیں، اور انھوں نے (اپنے عہد میں) کوئی تبدیلی نہیں کی۔" (سورہ احزاب، آیت 23۔)

دکھ اور رنج سے لبریز دل کے ساتھ، آج صبح جمعہ 13 جون 2025ع‍ کو، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈ ہیڈکوارٹر پر طفل کش صہیونی ریاست کے دہشت گردانہ حملے میں، فداکار اور بے مثال کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل پاسدار حسین سلامی، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر انچیف، اور ان کے محافظوں اور ساتھیوں کی شہادت ـ ـ جو کہ ملک و  قوم  کی سلامتی کے تحفظ کا حساس مشن نبھا رہے تھے ـ پر حضرت ولی عصر (علیہ السلام)، انقلاب اسلامی کے رہبر معظم اور مسلح افواج کے کمانڈر انچیف امام خامنہ ای (مد ظلہ العالی)، عظیم الشان اس سربلند جرنیل کے صابر خاندان، نیز سپاہ اور بسیج کے وفادار ساتھیوں کے خاندانوں، اور عظیم انقلابی قوم کے حضور تعزیت و تہنیت پیش کرتے ہیں۔

لیفٹیننٹ جنرل سلامی اور ان کے رفقائے کار کی شہادت پر سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کا تعزیتی بیان


بلاشبہ لیفٹیننٹ جنرل سلامی انقلاب اسلامی کی سطح کے ایک ممتاز ترین کمانڈروں میں سے تھے، جو علمی و سائنسی، ثقافتی، سلامتی اور عسکری محاذوں کے مرد میدان تھے۔ انھوں نے ہر میدان میں نے خلوص، حکمت اور ولایت پذیری پر مبنی کردار کا مظاہرہ کیا اور انقلاب کے کے اعلی مقاصد اور قوم کے دفاع میں ہمیشہ پیش پیش رہے۔
ان کی جامع شخصیت، حکمت عملی، لازوال فصاحت و بلاغت، اور ولایت فقیہ سے گہرے تعہد (کمٹمنٹ) نے انہیں انقلاب کے تاریخ ساز کمانڈروں میں ممتاز مقام عطا کیا۔ اسلامی مزاحمت کی حکمت عملی کو فروغ دینے، دشمنوں کے ہمہ جہت خطرات کا مقابلہ کرنے، قومی سلامتی کو مستحکم کرنے، ملک کی دفاعی صلاحیتوں کے فروغ اور ترقی اور انقلاب اسلامی کے بیانیے کی تشریح میں ان کی خدمات ایران کی تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
اس عظیم کمانڈر کی شہادت اسلامی جمہوریہ کی مظلومیت اور حقانیت کا عملی ثبوت ہے، اور کینہ پروردشمنوں کی خفت اور زدپذیری اور دہشت گرد ریاستوں کی ناکامی کو ظاہر کرتی ہے۔ یہ شہادت راہ حق میں جہاد کرنے والوں کی نرم قوت اور عزم راسخ کا ثبوت ہے۔
یقیناً اس عظیم الشان شہید کا مشن سپاہ پاسداران، بسیج، مسلح افواج اور انقلابی عوام کے فرد فرد کے ذریعے مزید عزم کے ساتھ جاری رہے گا۔ جرائم پیشہ صہیونی ریاست ـ جس نے وائٹ ہاؤس کے پلید حکمرانوں اور دہشت گرد امریکی حکومت کی مکمل آگاہی کے ساتھ اس جرم کا ارتکاب کیا ہے، کو اس جرم کی بھاری قیمت ادا کرنا پڑے گی۔
اس مومن، بہادر، بصیر اور مجاہد کمانڈر ـ جنہوں نے اپنی پوری زندگی اسلام، انقلاب اور عظیم ایرانی قوم کے اصولوں کے لیے وقف کر دی ـ کا روشن اور قابل فخر مشن، اب سپاہ پاسداران کے ذریعے پہلے سے زیادہ طاقت کے ساتھ جاری رہے گا۔ ایران اور ایرانیوں کے حلفیہ دشمنوں کے غلط اندازوں اور جرائم کا جواب ضرور دیا جائے گا، اور وہ سخت اور پشیمان کر دینے والے انتقام کے منتظر رہیں۔

اسلامی جمہوریہ ایران پر غاصب صہیونی ریاست کی مجرمانہ جارحیت

واضح رہے کہ جمعہ، 13 جون 2025ع‍ کی صبح کو، صہیونی ریاست کے دہشت گردانہ حملے کے نتیجے میں تہران اور ملک کے کئی دیگر شہروں میں متعدد فوجی کمانڈرز، سائنسدان اور عام شہری شہید ہو گئے، جن میں لیفٹیننٹ جنرل محمد باقری، لیفٹیننٹ جنرل غلامعلی رشید، لیفٹیننٹ جنرل حسین سلامی، ڈاکٹر محمد مہدی طہرانچی اور ڈاکٹر فریدون عباسی دوانی شامل ہیں۔

انقلاب اسلامی کے رہبر معظم نے صہیونی ریاست کے اس وحشیانہ جرم کے بعد، عظیم ایرانی قوم کے نام اپنے پیغام میں فرمایا: 'صہیونی ریاست کو سخت سزا کا انتظار کرنا چاہئے۔ اللہ کے اذن سے، اسلامی جمہوریہ کی مسلح افواج کا طاقتور ہاتھ اسے معاف نہیں کرے گا۔'"

کرائسز مینجمنٹ ہیڈ کوارٹر نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ پرسکون رہیں، عوامی امن و امان کو برقرار رکھنے کے لئے عجلت زدگی میں کوئی بھی اقدام اٹھانے سے گریز کریں جو عوامی بے چینی کا باعث بن سکتا ہو، اور صرف مستند اور سرکاری ذرائع کی فراہم کردہ معلومات پر توجہ دیں، خبریں اور ہدایات صرف قومی میڈیا، معتبر مواصلاتی چینلز اور سرکاری ذرائع سے حاصل کریں۔ نیز، خبروں کو صرف معتبر سوشل میڈیا کارکنوں اور سرکاری ذرائع ابلاغ سے وصول کریں، اور سوشل میڈیا کے کارکن بھی سماجی نفسیاتی سلامتی کو اولین ترجیح دیں، حتی الامکان غیر ضروری سفر سے گریز کریں، اور اگر ضرورت ہو تو امدادی ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں۔"

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha